مرزا قادیانی کی عمر و سال پیدائش بارے روایات کا تنقیدی جائزہ
مرزا قادیانی کی عمر و سال پیدائش بارے روایات کا تنقیدی جائزہ مرزا غلام احمد قادیانی ضلع گورداس پور کے قصبہ قادیان کے ایک مغل خاندان میں پیدا ہوئے۔ مرزا مجدد، مہدی، مسیح موعود اور نبوت و رسالت کے مدعی ہوئے ۔نیز دعوی کیا کہ ان پر وحی نازل ہوتی ہے۔مرزاغلام قادیانی نے اپنی زندگی میں اپنے مخالفین سمیت خود اپنی ذات اوراپنے اہل وعیال کے متعلق مختلف وقتوں میں پیش گوئیاں یا الہامی خبریں شائع کیںلیکن جب وقت مقررہ پر وہ پیش گوئیاں ظہور پذیر نہ ہوتیں تو مرزا قادیانی اور اس کے پیروکار تاویلات کا جال بُن دیتے اور مختلف حیلوں سے اسے درست ثابت کرنے کی کوشش کرتے۔ مرزا قادیانی کی عمر اور سال پیدائش کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔مرزا قادیانی نے اپنی عمر بارے ایک الہامی پیش گوئی شائع کی کہ اس کی عمر اسّی سال یا چار پانچ سال کم یا زیادہ ہو گی لیکن مرزا صاحب ۶۹ سال کی عمر میں فوت ہوئے تو مرزائی حضرات نے مرزا قادیانی کی پیش گوئی درست ثابت کرنے کے لیے اس کا سال پیدائش چار پانچ سال قبل ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ پیش نظر مضمون میں مرزاکے سال پیدائش بارے ایسی ہی روایات کا تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ ...

0 Comments